مٹہ‘ متاثرین کویت و عراق او پی ایف کے خلاف دھرنا دینگے

مٹہ‘ متاثرین کویت و عراق او پی ایف کے خلاف دھرنا دینگے

مٹہ (نما ئندہ پاکستان) اگلے اتوار یعنی پانچ تاریخ کو کویت و عراق متاثرین اپنے مطالبات کو پورے کرنے کیلئے اسلام آباد میں اوور سیز پاکستان فاونڈیشن کے خلاف دھرنا دینگے۔صدر کویت متاثرین ضلع سوات خان بہادر تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز مٹہ میں کویت ، عراق متاثرین ضلع سوات نے احتجاجی جلوس منعقد کی جس میں متاثرین کویت و عراق نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی جلوس سے اپنے گفتگو کے دوران متاثرین کویت و عراق ضلع سوات کے صدر خان بہادر اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد کریم کا کہنا تھا کہ جب تک ہم زندہ ہیں تب تک اور یا حکومت پاکستان اوورسیز پاکستان فاونڈیشن سے ہمارے حقوق نکالوا کرہمیں نہیں دیتے تب تک ہم اپنے احتجاج اور کوشیش جاری رکھے گیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار بہت جلدہم اسلام آباد میں PTI کے چئرمین عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دینگے اور تب تک اپنا دھرنا جاری رکھے گے جب تک ہمارے مطالبا ت حل نہیں ہو جاتے اور ہمیں ہمارے حقوق نہیں مل جاتے۔احتجاجی جلوس میں شامل متاثرین نے متفقہ طور پر صدر خان بہادر اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد کریم پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی رہنماووں کو کھڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی بھی سیاسی پارٹی کے رہنماء نے ہمارے اس تحریک میں ہمارا ساتھ نہیں دیا ہے ۔اس طرح ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی نے بھی ہماری اس تحریک میں ہماری مدد کی تو ہم اسی پارٹی کیساتھ ہر قسم تعاون کا وعدہ کرتے ہیں

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...