ڈیرہ‘ چھپر کو آگ لگانے پر مقدمہ درج

ڈیرہ‘ چھپر کو آگ لگانے پر مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)پولیس کی مخبری کے شبے پر وانڈہ عمر خان میں تین بھائیوں نے نذر جان مروت نامی شخص کے چھپر کو آگ لگا دی ، نواب پولیس نے تینوں بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وانڈہ عمرخان میں ملزمان شفیع اللہ ‘عمران اور عرفان ولد سلیم نے نذر جان مروت کے چھپر کو آگ لگا دی جس سے وہ جل کر خاکستر ہو گیا نواب پولیس نے نذر جان کی رپورٹ پر تینوں بھائیوں کیخلاف 436-427/34ppcکے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو مجھ پر یہ شک ہے کہ میں پولیس کی مخبری کرتا ہوں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر