پی آئی اے انویسٹمنٹ بورڈ کا اجلاس، وفاقی مشیرہوائی بازی کی شرکت

پی آئی اے انویسٹمنٹ بورڈ کا اجلاس، وفاقی مشیرہوائی بازی کی شرکت

کراچی(اکنامک رپورٹر )مالی بحران کی شکار پی آئی اے کے انویسٹمنٹ بورڈ کے اجلاس میں وفاقی مشیربرائے ہوائی سردار مہتاباحمد عباسی نے اجلاس میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا اجلاس پیرس میں چیئرمین پی آئی اے عرفان الہی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق انویسٹمنٹ بورڈ کے اجلاس میں کوئی بھی وفاقی وزیریا مشیر شرکت نہیں کرسکتا، یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سردار مہتاب عباسی نے مبصر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی ہے جو کوئی بھی کرسکتا ہے۔پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ قومی ایئرلائن کا ذیلی ادارہ ہے زیلی ادارے کی سب مینجمنٹ کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے، پی آئی اے کے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے اجلاس میں پیرس میں پی آئی اے کا اثاثہ اسکرائب ہوٹل کی تزئین و آرائش کی منظوری دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کی تزئین و آرائش کیلئے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا، ہوٹل کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔ پی آئی اے پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...