ڈیرہ‘ محکمہ وائلڈ لائف کی کامیابی کارروائی‘ جرمانے عائد

ڈیرہ‘ محکمہ وائلڈ لائف کی کامیابی کارروائی‘ جرمانے عائد

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ نے ڈی ایف او سردار سجیل خان بلوچ کی قیادت میں چنڈہ چیک پوسٹ پر کامیاب کاروائی میں کراچی سے بنوں سمگل ہونے والی 54کونجوں کو قبضے میں لے لیا ‘ شکاریوں پر ایک لاکھ 45ہزار روپے کا جرمانہ عائد ‘کسی کو غیرقانونی شکار کی اجازت نہیں دیں گے ڈی ایف او سردار سجیل خان بلوچ۔ تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف ڈیرہ سردار سجیل خان بلوچ کی قیادت میں محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نے چنڈہ چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے کراچی سے بنوں سمگل ہونے والی 54کونجوں کو قبضے میں لے لیا ،ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ سردار سجیل خان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ کسی کو غیرقانونی شکار کی اجازت نہیں دے گا۔

 

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...