1122 کے ڈائریکٹر ریسکیو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

1122 کے ڈائریکٹر ریسکیو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ریسکیو1122کے ڈیزائسٹر ریسکیورز شوکت خان مروت محمود آئی ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122ڈیرہ کے ڈیزائسٹر ریسکیورز شوکت خان مروت محمود آئی ہسپتال کے قریب سے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے پشاور لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا‘شوکت خان مروت کی ریسکیو1122کے کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے شوکت خان مروت کی وفات پر تعریت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شوکت خان مروت نے ہمیشہ ریسکیو1122میں انسانیت کی خدمت کی ہے ان کی خدمات کو نہیں بھلایا جاسکتا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر