اداروں کے مابین رابطوں کا فقدان ہے‘ حمایت اللہ مایار

اداروں کے مابین رابطوں کا فقدان ہے‘ حمایت اللہ مایار

تخت بھائی( نامہ نگار )ضلع مردان کے ناظم حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی موجودگی میں اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل جو ں کے توں پڑے ہیں ، سرکاری اداروں میں بے جا سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہی کے راستے پر گامزن کیا ہے، وہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ، اس موقع پر ملگری تنظیموں کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر میاں محمد طاہر ایڈوکیٹ، اے این پی ضلع مردان کے نائب صڈر محمد ایوب یوسفزئی، تخت بھائی سٹی کے صدر اسرار مہمند اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے ووٹ حاصل کر کے عوام سے منہ موڑ لیا ہے، اداروں میں بے جا سیاسی مداخلت کرنے آئے روز نت نئے مسائل جنم لے رہے ہیں جس سے ادارے تباہی کی طرف گامزن جبکہ خزانہ خالی ہو کر رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا محور صوبہ پنجاب ہے اور پختونو ں کو قربانی کا بکرا بنا کر وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے ، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پختون قوم بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ 18ویں ترمیم کے باجود صوبائی حکومت مرکزی سے اپنا حق لینے میں ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے کہا اگلے عام انتخابات میں اے این پی برسر اقتدار آکر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...