ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گرد گرفتار

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گرد گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر )رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق قیام امن کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سندھ کا رینجرز کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور تازہ مار چھاپہ مار کارروائی میں کراچی کے مختلف کے علاقوں سے دہشت گردی میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ملزم اکرم عرف گنجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا.ترجمان رینجرز نے کہا علاوز ازیں پریڈی کے علاقے سے چوری کی گاڑی کی خرید وفروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پریڈی کے علاقے سے 2 ڈکیتوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش اپنے کالے کرتوتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے جرائم سے تفتیشی افسر کو آگاہ کیا

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...