مسلمان متحد ہو کر ہی عظمت حاصل کرسکتے ہیں، مولاناشیرانی

مسلمان متحد ہو کر ہی عظمت حاصل کرسکتے ہیں، مولاناشیرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جامعہ تعلیم القرآن و السنہ کے زیر اہتمام اتحاد امت مسلمہ کانفرنس منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے آج دنیا بھر کے مسلمان پریشان حال ہیں کفار کے زیر اثر ہیں اور کوئی مؤثر پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے در بدر ہیں تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں میں جب بھی اتحاد ہوا وہ دنیا پر غالب آگئے اور جب منتشر ہوگئے تو کفار کے زیر کنٹرول آگئے۔ امت میں فساد خواہشات پر عمل کرنے کی وجہ سے ہے مسلمان خواہشات کے غلام بن رہے ہیں علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے میدان عمل میں آئیں ہمارے اکابر نے اتحاد امت کیلئے ہمیشہ عملی کردار ادا کیا ہے، امت کو قریب لانے کیلئے مولانا فضل الرحمن، قاضی حسین احمد، علامہ شاہ احمد نورانی و دیگر علماء کرام نے متحدہ مجلس عمل، متحدہ ملی کونسل و دیگر اتحاد بنائے جمعیت علماء پاکستان کے مولانا قاضی احمد نورانی نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی نے ہمیشہ امت کو قریب لانے کی کوشش کی وہ سب کو ساتھ لیکر چلتے تھے وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ہم اتحاد امت مسلمہ کیلئے ہر قسم کے اتحاد کیلئے تیار ہیں، مرکزی رہنما جمعیت اہل حدیث مولانا محمد احسن سلفی نے کہا کہ اتحاد و اتفاق امت مسلمہ کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، علماء کے اتحاد کی وجہ سے ختم نبوت کے آئین میں تبدیلی نہ ہوسکی آخر میں میزبان رئیس جامعہ تعلیم القرآن و السنہ مولانا شبیر احمد عثمانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد طاقت کو اور نا اتفاقی کمزوری کو جنم دیتی ہے آج اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے مسلمان ذلیل و رسوا ہیں جس دن مسلمانوں میں اتحاد ہوگیا وہ دنیا بھر میں غالب آجائیں گے۔