جمرود، باب خیبر سے اسلام آباد تک فاٹا کو انضمام کے حوالے سے پیدل واک کا آغاز

جمرود، باب خیبر سے اسلام آباد تک فاٹا کو انضمام کے حوالے سے پیدل واک کا آغاز

جمرود(نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل امن واکر کھرل کثرت رائے کا تاریخی باب خیبر سے اسلام آباد تک فاٹا کو انضمام کے حوالے سے پیدل واک کا اغاز کیاکھرل کثرت رائے کو باب خیبر سے ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی،جماعت اسلامی فاٹا یوتھ ونگ کے صدر شاہجہان آفریدی ،عوامی نیشنل پارٹی کے منظور افریدی ،محمد عمر افریدی، پختون خوا اولسی تحریک کے براکت خان ،نیشنل پارٹی اعجاز افریدی ،پی پی پی پی کے حضرت ولی افریدی ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سید اغا جان افریدی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان نے رخصت کیا ۔کھرل کثرت رائے اس سے پہلے بھی ملک میں امن کے حوالے سے مختلف علاقوں میں امن واک کرچکے ہیں ۔بین الاقوامی امن واکر کثرت رائے جب جمرود پہنچے تو قبائیلی عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں پر ان کو پھولوں کے ہار پہنا کر گل پوشی کی گئی جبکہ ان کو گلدستے پیش کرکے محبت کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر کھرل کثرت رائے نے روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہ باجوڑ سے لیکر وزیرستان تک تما م قبائیلی عوام اب بیدار ہوچکے ہیں اور فاٹا کو صوبے میں ضم ہونے کے علاوہ کسی بھی فیصلے کو نہیں مانتے ، اسلئے محب وطن قبائیلیوں کی رائے کو مانتے ہوئے جلد از جلد فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخواء میں ضم کیا جائے تاکہ قبائیلیوں کو بھی وہ تمام سہولیات فراہم ہوسکے جو ملک کے دوسرے عوام کو حاصل ہیں۔ظالمانہ ایف سی آر کا خاتمہ ہر قبائیلی کی امنگ ہے، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سمیت اعلی اداروں تک رسائی ہر قبائیلی کی خواہش ہے،ترقی، بہترین تعلیم اور صحت کے بہترین سہولیات ہمارا بھی حق ہے،قبائیلیوں کے نوجوانوں کو باعزت روزگار دینا ہمارا بھی خواب ہیں اسلئے قبائیلی مزید اس فرسودہ نظام سے تنگ آچکے ہیں اور ہر حال میں پرامن طریقے سے فاٹا سے اندھیروں کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔کہا کہ انہوں نے اس پہلے بھی مختلف مظالم کے خلاف اور مظلوموں کے لئے امن واک کئے ہیں ۔جس کی وجہ سے مجھے بین الاقوامی سطح پر کافی پذیرائی ملی ہے اور کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔کھرل کثرت رائے کا کہنا تھا کہ اس بار میں اپنے قبائلیوں بھائیوں کے لئے امن واک کررہا ہوں کیونکہ فاٹا کے عوام نہایت کسمپرسی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ان کو بنیادی انسانی حقوق نہیں مل رہے ہیں اس لئے خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے سے قبائلی عوام کوبنیادی انسانی اور معاشی حقوق مل جائے گے کثرت رائے پانج دن پیدل سفر کرکے چھبیس اکتوبر کو اسلام اباد پہنچ کر فاٹا کے حقوق کے حوالے سے پریس کانفرنس کرینگے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...