سی پیک منصوبہ ،گوادر سے ریلوے لائن بچھانے کیلئے فزیبلٹی پر کام شروع
گوادر /اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے ٗ،گوادر کو مین لائن سے منسلک کرنے کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سی پیک پہلے مرحلے میں کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ،دوسرے مرحلے میں گوادر کو مین لائن سے ملانے کا کام شروع کیا جائیگا ٗجس کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل کرکے فیزیبلٹی رپورٹ بنائی جارہی ہے۔ تربت، پنجگور، بسیمہ، خضدار کے راستے شہداد کوٹ اور جیکب آباد کو ملانے سے گوادر مین لائن سے منسلک کیا جائے گا ۔محکمہ ریل نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت سے چار سو ایکٹر زمین خریدلی ٗزمین گوادر پورٹ سے ساتھ واقع ہے۔
سی پیک،ٹریک