ملاکنڈ کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیدیا ، شکیل ایڈوکیٹ

ملاکنڈ کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیدیا ، شکیل ایڈوکیٹ

بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مالاکنڈکے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں فیصلہ کیاہے سال 2018میں صرف اورصر ف اعلان باقی ہے۔چوروں اورلٹیروں کادورہمیشہ کیلئے گزرچکاہے وہ ائندہ کھبی بھی نہیں آئیں گے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز یونین کونسل پیرخیل میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پی آئی اے ریل سٹیل ملزخسارے میں ہیں جبکہ ان کے ذاتی کاروبارروزبروزترقی کررہاہے جس کی وجہ سے انہوں اربوں روپے باہرممالک کومنتقل کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ائندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پوارے ملک میں کلین سویپ کریگی کیونکہ کرپشن اورلوٹ مارکادورہمیشہ کیلئے گزرچکاہے ائندہ الیکشن میں کرپٹ حکمرانوں کی جگہ اڈیالہ اورکوٹ لکھپت جیل ہونگے کیونکہ ان لوگوں نے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ روزبروزپاکستان تحریک انصاف میں شمولیتو ں کی وجہ سے مخالفین کے اوسان خطا ہوچکے ہیں اورمالاکنڈکے عوام نے ایڈوانس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں اپنافیصلہ کیاہے سال 2018میں صر ف اورصرف اعلان باقی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کے غریب عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بیس سال اقتدارکرنے کے باوجود نااہل حکمرانوں نے پاکستان میں ایسا ہسپتال نہیں بنایاجس میں وہ اپنی بیوی کے علاج کرسکے صرف اورصرف عمران خان ہے کہ انہوں نے اس ملک کے غریب عوام عالمی معیارکے مطابق دوہسپتال دئے گئے ہیں جس سے سالانہ ہزاروں کینسرکے مریض مستفیدہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ائندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک پرحکمرانی کریگی کیونکہ اب سونامی کے ساتھ طوفان بھی شامل ہوگیاہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر