این اے 4 میں کامیابی اسد گلزار کی ہوگی‘ سائرہ اظہر
پشاور (کرائمز رپورٹر) این اے فور میں کامیابی اسد گلزار کی ہو گی اور دھاندلی کے تمام منصوبے شکست کھکائیں گے ان خیالات کا اظہار این اے فور کی اقلیتی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور خواتین ونگ کی صدر سائرہ اظہر نے اسکیم چوک میں دوران الیکشن مہم کیا سائرہ اظہر نے کہا کہ اقلیتی عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ پی پی پی حل کرنے کی کوشش کرتی آئی ہے اور ہم اپنے صوبائی صدر ہمایون خان کی قیادت میں پارٹی کا پیغام ہر اقلیتی گھر میں خواتین بہنوں تک پہنچائیں گے اس مہم میں اقلیتی رہنما یوسف جارج اور سائرہ اظہر نے بلاول بھٹو کی پشاور آمد پر خصوصی دعا کی۔