جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس

جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا قاری محمد عمر علی المدنی منعقد ہوا۔ اجلاس میں 9اکتوبر کومجاہد ملت مولانا مجاہد خان الحسینی کانفرنس کامیابی پر ضلع بھر کے کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ علاوہ ازیں تحصیل نوشہرہ میں جے یو آئی کے 4ممبران ڈاکٹر گوہر علی، مولانا سلیمان جیلانی، مولوی عمران الحق اورولید اختر کے خلاف تادیبی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا، جس میں ان کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔اور ان سے وضاحت طلب کی جائے گی کہ انہوں نے ضلعی قیادت کے فیصلے کے خلاف تحصیل ناظم انتخابات میں ووٹ پی ٹی آئی کے امیدوار کو کیوں دیا؟ اجلاس میں سینئر نائب امیر مفتی شوکت اللہ خٹک، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ، نائب امراء حاجی یوسف خان ومعرفت شاہ المعروف پیر باچا، جائنٹ سیکرٹری قاری ظہور احمد، سیکرٹری مالیات مولانا عبدالقیوم، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری محمد عمران،ضلعی سالار عبدالمستعان نے شرکت کیکومجاہد ملت مولانا مجاہد خان الحسینی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گھر گھر ملاقات کریں گے۔