این اے 4 میں ناصر موسیٰ زئی کی کامیابی یقینی ہے‘ عبدالصمد

این اے 4 میں ناصر موسیٰ زئی کی کامیابی یقینی ہے‘ عبدالصمد

نوشہرہ(بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری عبدالصمد خان نے کہا ہے کہ 26 اکتوبر کو ہونے والے این اے 4 کے انتخابات میں سہ فریقی اتحاد کے امیدوار ناصر موسیٰ زئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انتخابی مہم کے سلسلے میں آج این اے 4 کے علاقے میں ایک بہت بڑا تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں سہ فریقی اتحاد کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد کے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ سہ فریقی اتحاد میں شامل پارٹیوں نے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایاتھا وہ جھوٹا ثابت ہوا اور خیبرپختونخوا میں تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اور ان کے لیڈروں نے خیبرپختونخوا سے جھوٹے وعدوں کے ذریعے ووٹ حاصل کئے اور عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے کرپشن عروج پر ہے اور ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل استعمال کی وجہ سے تمام منصوبے تباہ ہوچکے ہیں اور سڑکیں ٹوٹ پوٹ کی شکار ہے انہوں نے کہا کہ آج نوشہرہ سے قومی وطن پارٹی کے ہزاروں کی تعداد میں کارکن پشاور کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...