شبقد‘ رکشہ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق‘ ڈرائیور فرار
شبقدر (نمائندہ خصوصی ) شبقدر مٹہ مغل خیل کے علاقہ کوچی بابا میں رکشہ کی ٹکر سے مقامی نوجوان جان بحق ڈرائیور فرار لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس تھانہ شبقدر نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شبقدر کے علاقہ مٹہ مغل خیل کوچی بابا میں تیزرفتاری کے باعث چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے مقامی پندرہ سالہ نوجوان ذیشان ولد بشیر شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر لایا گیا جہاں پر وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسا ڈڑوائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ شبقدر نے ملزم ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی ۔