سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچیں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس ...
سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن،جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرو سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے ریاض پہنچ گئے ،ایئرپورٹ پر سعودی افسران ، ن لیگی رہنماؤں اور اہلخانہ نے نوازشریف کااستقبال کیا،سابق وزیراعظم ایئر پورٹ سے اپنے بیٹے حسن نواز کی رہائشگاہ پر چلے گئے، جہاں وہ اپنی والدہ سے ملاقات اور کچھ دیر آرام کریں گے،نوازشریف آج ہی عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جائیں گے ،سابق وزیراعظم 2 روز قیام کے بعدوطن واپس آئیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر پر نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے ،وطن واپسی کے بعد ان کے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں:۔اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت پہنچ گئے

مزید :

قومی -اہم خبریں -