کرکٹر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

کرکٹر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
کرکٹر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹرمحمدعرفان کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی، جسٹس شمس محمود مرزا نے کرکٹر محمد عرفان کی درخواست کی سماعت کی،درخواست میں وزارت داخلہ،پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی تمام الزامات سے بری کرچکا ہے،اسپاٹ فکسنگ کیس میں6ماہ قبل نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،عمرہ کی سعادت کےلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں،عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب سزا مکمل ہوچکی ہے تو پھر نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...