اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کالارجربنچ الیکشن کمیشن کے حکم کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گا،لارجربنچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بابر اعوان دلائل دیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کئے تھے۔

مزید خبریں:۔ہم یہاں آتے ر ہیں گے،تم نامراد ہو جاوگے:شاہ محمود قریشی

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...