لاہور میں 4، فیصل آباد53، پاکپتن74، قصور میں 93 افراد ایڈز کا شکار
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ صحت لاہور نے شہرمیں ایڈز کے 4 مریضوں کی نشاندہی کردی، اس بات کا انکشاف محکمہ صحت نے ہیلتھ ویک 2017ءکی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ لاہور کے اطراف کے اضلاع میں ایڈز کے 756 مریضوں کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا ہے جس کے مطابق فیصل آباد میں 53، پاکپتن 74 اور قصور میں 93 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
نوکری کا جھانسہ دے کر 500لڑکیوں کو فروخت کرنے والی ”پنکی گینگ “ کی سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا
محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق تین لاکھ 62 ہزار مریضوں میں 40 ہزار ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں۔ سکریننگ کے دوران ہیپاٹائٹس بی سے متاثرہ 7 ہزار 450 مریض ملے جبکہ 34 ہزار 114 مریض ذیا بیطس کا شکار نکلے۔ صوبائی داالحکومت میں مردوں میں ایچ آئی وی ایڈز کا تناسب 35.4فیصد جبکہ خواتین میں 64.6 فیصد پایا گیا۔ سکریننگ کے دوران ملیریا کے 1939ءمریضوں کی نشاندہی کی گئی۔
مختلف اضلاع میں ٹی بی سے متاثرہ 6 ہزار 667 مریض پائے گئے اور سکریننگ کے دوران 3 لاکھ افراد میں سے ایک لاکھ 32 ہزار خون کی کمی کا شکار تھے۔