مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی مکمل ، اسٹنٹ ڈالنے کی نوبت نہیں آئی: ڈاکٹر

مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی مکمل ، اسٹنٹ ڈالنے کی نوبت نہیں آئی: ڈاکٹر
مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی مکمل ، اسٹنٹ ڈالنے کی نوبت نہیں آئی: ڈاکٹر

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی مکمل کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی دوسری انجیو گرافی پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں کی گئی۔ ایم ایس ڈاکٹر ظفر علوی کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو اسٹنٹ ڈالنے کی نوبت نہیں آئی ، ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے ، انہیں مزید 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھا جائے گا جس کے بعد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ دوسری جانب عدالت نے مفتی عبدالقوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا جس کی مدت آج ختم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پولیس ایک بار پھر ملزم کے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی۔

مزید : ملتان /اہم خبریں