جوہرٹاﺅن: فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 4 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار

جوہرٹاﺅن: فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 4 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار
جوہرٹاﺅن: فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 4 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار

  

لاہور (ویب ڈیسک) جوہرٹاﺅن پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب اور دیگر اشیاءبرآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن رضوان عمر گوندل نے ڈویژن میں فحاشی کے اڈون کے خلاف کریک ڈاﺅن کے لئے تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی احکامات جاری کئے۔ 

لاہور میں 20 نومولود لاشیں جانور نوچ نوچ کر کھاگئے

ایس ایچ او جوہر ٹاﺅن انسپکٹر محمد عتیق ڈوگرنے اطلاع ملنے پر جوہرٹاﺅن ای بلاک میں چھاپہ مار کر چار خواتین سمیت امجد، شوکت، عمران، شاہد، اکرم وغیرہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او محمد عتیق ڈوگر کے مطابق ای بلاک رہائشی نے اطلاع دی تھی کہ علاقے میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا ہے جس پر رہائشی پریشان ہیں۔ گزشتہ روز پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرکے شراب اور دیگر غیر قانونی اشیاءبرآمد کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید : لاہور