دس لاکھ سے زائد رقم بٹورنے والے جعلی عامل کی شہری کے ہاتھوں درگت، پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا

دس لاکھ سے زائد رقم بٹورنے والے جعلی عامل کی شہری کے ہاتھوں درگت، پولیس نے ...

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) کاروبار میں بہتری اور گھریلو حالات ٹھیک نہ ہونے پر شہری نے دس لاکھ سے زائد رقم بٹورنے والے جعلی عامل کی تھپڑوں اور مکوں سے درگت بنا ڈالی، پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔

شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کوفروخت کرنے والا ملزم سکھر سے گرفتار، ایک لڑکی برآمد

بتایا گیا ہے راہوالی کے خلیل الرحمن نے کاروبار میں بہتری اور گھریلو حالات ٹھیک ہونے کیلئے عامل عارف مسیح سے رابطہ کیا جس نے اسے حالات دنوں میں ٹھیک ہونے کے سہانے خواب دکھا کر پیسے بٹورنے شروع کر دئیے، کاروبار میں وسعت، گھریلو پریشانیاں ختم نہ ہونے پر خلیل نے عامل سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، اس نے ٹال مٹول کی۔ اکتا جانے پر شہری نے عارف مسیح کو زمین پر پٹخنے کے بعد تھپڑوں اور مکوں سے درگت بنا ڈالی۔ واقعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس پر پہنچ گئی، دونوں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا، شہری خلیل کا کہنا تھا کہ جعلی عامل کو وہ اب تک دس لاکھ روپے سے زائد رقم دے چکا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : گوجرانوالہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...