نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ،آج سنائے جانے کا امکان

نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ،آج سنائے جانے کا ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کو پارٹی بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی نے درخواست کی سماعت کی ،درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نوازشریف تاحیات نااہل ہیں،ناہل شخص کیلئے رعایت آئین کی خلاف ورزی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 قومی مفاد کے برعکس ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ایکٹ کومنسوخ کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے ۔

مزید پڑھیں:۔ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کے حامی نہیں ، الیکشن چاہتے ہیں، کوئی این آر او قبول نہیں کریں گے: عمران خان

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...