ہارون آباد: بری نظر رکھنے سے منع کرنے پر رشتہ دار لڑکی پر تیزاب پھینک دیا‘ چہرہ اور چھاتی جھلس گئے

ہارون آباد: بری نظر رکھنے سے منع کرنے پر رشتہ دار لڑکی پر تیزاب پھینک دیا‘ ...
ہارون آباد: بری نظر رکھنے سے منع کرنے پر رشتہ دار لڑکی پر تیزاب پھینک دیا‘ چہرہ اور چھاتی جھلس گئے

ہارون آباد (ویب ڈیسک) ہارون آباد میں تیزاب گردی‘ مصطفی ٹاون میں گھرآئے مہمان نے سوئی ہوئی رشتہ دار لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، لڑکی کا چہرہ، چھاتی جھلس گئے‘ آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، تھانہ سٹی میں لڑکی کے بھائی محمد اکرام کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق کہ میری خالہ اور رشتہ دار ماجد ہمارے گھر میں مہمان آئے تھے جو صحن میں سوئے ہوئے تھے۔ میں اور میری بہن غلام فاطمہ ایک کمرے میں اور دوسرے کمرے میں میری بہن ثانیہ سوئی ہوئی تھی۔ میرے ابو ‘ میری امی گاﺅں گئے تھے کہ اچانک میری بہن غلام فاطمہ کے رونے کی آواز آئی ہم جاگ گئے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ کوئی جلادینے والی شے میرے چہرے اور چھاتی پر گر گئی۔ اسی اثناءمیں ماجد چوبارہ کی سیڑھیوں سے بھاگ گیا اور ہم اپنی بہن کو لیکر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ تیزاب کی جلن ہے ، ماجد میری بہن پر بری نظر رکھتا تھا جس کو منع کیا تو اسی رنجش پر اس نے میری بہن کو جان سے مارنے کی خاطر اس پر تیزاب پھینک دیا‘ پولیس تھانہ سٹی نے زیر دفعہ 324،336Bمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ سکول پرنسپل کی زیادتی، بچی حاملہ ہوگئی اور پھر گاﺅں والوں نے اس کے باپ سے کیا شرمناک کام کرنے کا مطالبہ کردیا، جان کر ہر انسان شرمندہ ہوجائے

مزید : جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...