موبائل فون سمگلنگ کے الزام میں گرفتار پی آئی اے کا فضائی میزبان رہا
کراچی (ویب ڈیسک) سمگلنگ کے الزام میں گرفتار پی آئی اے کے فضائی میزبان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ملزم شعیب نے لندن سے اسلام آباد موبائل فون سمگل کئے تھے۔ ملزم کو اسلام آباد پہنچنے پر کسٹم حکام نے گرفتار کیا۔ ملزم سے 41 موبائل فون اور 5 ہزار پاﺅنڈز برآمد ہوئے تھے۔