بھائی کو پارٹی چھوڑنے سے نہیں روک سکا، ڈلیور نہیں کر پارہے تھے اسی لئے عہدہ چھوڑا: ندیم افضل چن
لاہور (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے نجی ٹی وی کو کہا ہے کہ اپنی کمزوریوں کی وجہ سے عہدہ چھوڑا‘ پارٹی نہیں چھوڑی۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق انہوں نے کہا عہدہ چھوڑنے کی بہت سے وجوہات ہیں ہم ڈلیور نہیں کر پا رہے تھے۔ لاہور کا رزلٹ دیکھ لیں‘ بہت سارے لوگوں کا چھوڑ جانا بھی وجہ ہے۔ ناکامی کی کسی نہ کسی کو ذمہ داری لینی چاہیے۔ بلاول کو اس طرح ایکٹو نہیں کرسکے جس طرح کرنا چاہیے تھا۔ ہماری ناکامی تھی، 4سال کوشش کے باوجود اپنے بھائی کو تحریک انصاف میں جانے سے نہیں روک سکا تو دوسروںکو کیا روکوں گا۔ پارٹی تبدیل کروں گا یا نہیں یہ وقت بتائے گا‘ سیاست سرمایہ داروں کی ہوگئی ہے اس کو دوبارہ عوامی سیاست بنانا ہوگا۔