90 کی دہائی میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 2 مرتبہ مجھے قتل کرانے کا منصوبہ بنایا: آصف زرداری

90 کی دہائی میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 2 مرتبہ مجھے قتل کرانے کا منصوبہ بنایا: ...
90 کی دہائی میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 2 مرتبہ مجھے قتل کرانے کا منصوبہ بنایا: آصف زرداری

  

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو مسلم لیگ (ن) کیخلاف اپنی جماعت کے رہنماﺅں اور ورکرز کو جوش دلانے کیلئے 20 سال پرانے واقعات کا سہارا لینا پڑ گیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق آصف زرداری نے کراچی روانگی سے پہلے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سے ملاقات میں یہ بات دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انہیں 1990ءکی دہائی میں دو مرتبہ قتل کرانے کا منصوبہ بنایا۔ یاد رہے یہ وہی قتل کے منصوبے ہیں جو آج تک پیپلز پارٹی کے ورکروں کی زبان پر زدِ عام ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو اپنے لیڈر پر قاتلانہ حملہ کے واقعات کو یاد کراتے رہتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے آصف زرداری کو خدشہ ہے انکی یہ قربانیاں کہیں بھلا نہ دی گئی ہوں۔

مزید : قومی