پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ 4 بجے نہیں شروع ہو گا بلکہ۔۔۔ صحیح وقت جانئے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ 4 بجے نہیں ...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ 4 بجے نہیں شروع ہو گا بلکہ۔۔۔ صحیح وقت جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کو سیریز وائٹ واش کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکن پہلی کامیابی کی تلاش میں سرگرداں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھائی کو پارٹی چھوڑنے سے نہیں روک سکا، ڈلیور نہیں کر پارہے تھے اسی لئے عہدہ چھوڑا: ندیم افضل چن
پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے 4 میچوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے انتہائی عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور بالخصوص باﺅلرز کی کارکردگی نہایت شاندار رہی جنہوں نے ناصرف مخالفین کو بڑا ہدف دینے سے روکا بلکہ ہدف کے تعاقب میں بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور ثابت کیا کہ وہ دنیا کا بہترین باﺅلنگ اٹیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی مکمل ، اسٹنٹ ڈالنے کی نوبت نہیں آئی: ڈاکٹر

پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دی اور دوسرے میچ میں 32 رنز سے زیر کیا۔ تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے دھول چٹائی اور چوتھے میچ میں بھی 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

مزید :

کھیل -