گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی(ویب ڈیسک) باجوڑ ایجنسی کی  تحصیل خار میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھر کی خستہ حال چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ملبے تلے دب گئے، حادثے کے وقت  گھر کے مکین سو رہے تھے۔ حکام نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دور دراز علاقہ ہونے اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ متاثرہ افراد کو خار ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید : باجوڑ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...