کچھوے کا گوشت، شاہینوں کا شکار، 4 افراد گرفتار

کچھوے کا گوشت، شاہینوں کا شکار، 4 افراد گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کیبروالا میں کارروائی کرتے ہوئے کچھووں کا 50 کلو گوشت برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم نے کیبروالا کے دریائی علاقے میں چھاپہ مار کر کچھووں کا گوشت بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان اکرم اور مظہر سے کچھووں کا 50 کلو گوشت اور انکے اوپری خول برآمد کرلیے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کچھووں کا گوشت دکانوں پر فروخت کرتے تھے۔وہاڑی میں ایک اور کارروائی کے دوران شاہینوں کے غیر قانونی شکار کے لیے نیٹنگ کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...