شرجیل میمن و دیگر کی ضمانتیں خارج، سندھ ہائی کورٹ کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم

شرجیل میمن و دیگر کی ضمانتیں خارج، سندھ ہائی کورٹ کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے نیب کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نیب کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ شرجیل میمن اس وقت کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور وہ جیسے ہی باہر نکلیں گے انہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

عدالت نے کرپشن کیس میں انعام اکبر، منصور راجپوت، سلمان منصور، گلزار، مسعود ہاشمی، الطاف میمن، عمر شہزاداور نوید کی ضمانتیں بھی منسوخ کی ہیں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...