پاک فوج کے زیر اہتمام 70ویں یوم آزادی موٹر کار ریلی دیامر پہنچ گئی

پاک فوج کے زیر اہتمام 70ویں یوم آزادی موٹر کار ریلی دیامر پہنچ گئی
پاک فوج کے زیر اہتمام 70ویں یوم آزادی موٹر کار ریلی دیامر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چلاس (آئی این پی ) پاک فوج کے زیر اہتمام 70 ویں یوم آزادی موٹر کار ریلی تین سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے دیامر پہنچ گئی۔ریلی کے استقبال کے لئے عوام کی بڑی تعداد شاہراہ قراقرم زیرو پوائنٹ کے مقام پر موجود تھی جنہوں نے شایان شان طریقے سے شرکائے ریلی کا استقبال کیا اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔شاہراہ قراقرم پر خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ پاکستان جیپ موٹر کار ریلی چودہ ہزار فٹ بلند تاریخی درہ بابوسر سے گزر کر خیبر پختونخوا میں داخل ہو گی۔

مزید :

قومی -