ناظم آباد میں کار سوار نے فائرنگ کرکے ڈکیت مار ڈالا

ناظم آباد میں کار سوار نے فائرنگ کرکے ڈکیت مار ڈالا
ناظم آباد میں کار سوار نے فائرنگ کرکے ڈکیت مار ڈالا

  

کراچی(ویب ڈیسک) ناظم آباد میں کارسوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت مارا گیا، دوسرے ملزم کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، کار سوار موقع سے فرار ہوگیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک انکوئری آفس کے قریب اتوار کو مغرب کے وقت موٹر سائیکل سوار دو ڈکیت سفید رنگ کی کار میں سوار شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے ، ایس ایچ او تاج وسان کے مطابق کار سوار نے اپنے پستول سے ملزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ، فائرنگ کی آواز سن کر وہاں موجود عوام نے دوسرے ملزم کو بھی پکڑلیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں ملزموں کو تحویل میں لے کرزخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

90 کی دہائی میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 2 مرتبہ مجھے قتل کرانے کا منصوبہ بنایا: آصف زرداری

ایس ایچ او کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت شہریار ولد گل ریز اور گرفتار ملزم کی حمزہ ولد شمس الدین کے نام سے ہوئی ، دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ اور لیاقت آباد نمبر چار کے رہائشی ہیں، تاہم پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ، جبکہ کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

مزید : کراچی