ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق
 ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواب شاہ (ویب ڈیسک)مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

نوابشاہ کے قریب مہران ہائی وے پر گوٹھ پیر بخش زرداری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خالد چانڈیو موقع پر جاں بحق جبکہ فیصل رند اور عرفان رند شدید زخمی ہوگئے جنہیں پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا۔ جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18سے 20 سال اور تعلق دوڑ کے قریب گوٹھ سوالی خان رند سے بتایا جاتا ہے تاہم پولیس نے  ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جب کہ بالو جا قبا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر ڈرئیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متوفیان گوٹھ سے نوابشاہ آ رہے تھے۔

مزید : سانگھڑ