اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو ائیرپورٹ پر ویزا جاری کیا جائیگا

اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو ائیرپورٹ پر ویزا جاری کیا جائیگا
اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو ائیرپورٹ پر ویزا جاری کیا جائیگا

  

جدہ (ویب ڈیسک ) اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو سعودی عرب داخلے کے لئے ایئر پورٹ پر ویزا جاری کیا جائےگا،جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے مطابق ننھے مہمانوں کیلئے والدین کے اصل ملک سے ویزا لیکر سعودی عرب آنے کی ضرورت نہیں۔

ڈائریکٹوریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے سعودی اقامہ کے حامل تارکین وطن کے وہ بچے جو بیرون ملک پیدا ہوئے ہوں، انہیں والدین کے ساتھ سعودی عرب آمد پر چند شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں ایئرپورٹ پر ہی ویزا جاری کیا جا سکے گا۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے سعودی عرب آنے والے نومولود کا الگ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ نیز اس کے والدین کے پاس سعودی عرب کا اقامہ موجود ہو۔ اگر بچہ والدہ کے ہمراہ سفر کر رہا ہے تو والدہ کا نو مولود کے والد کی کفالت میں ہونا ضروری ہے۔

مزید : عرب دنیا