”سنچری بنانے پر ایسی شخصیات کا فون آ گیا کہ گھبرا کر موبائل بند کر دیا“ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں سنچری بنا کر صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنچری بنانے کے بعد انہیں 300 سے 400 کے قریب لڑکیوں کے پیغامات اور فون موصول ہوئے جس پر ’گھبرا‘ کر فون ہی بند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ 4 بجے نہیں شروع ہو گا بلکہ۔۔۔ صحیح وقت جانئے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ”سنچری سکور کرنے کے بعد مجھے 300 سے 400 کے قریب لڑکیوں کے فون اور پیغامات ملے اور میرے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر بھی ’سیلاب‘ آ گیا۔ بالآخر میں نے اپنا انٹرنیٹ اور موبائل ہی بند کر دیا۔ “
انہوں نے مزید کہا کہ ”میں نے پہلے میچ میں سنچری کرنے کا خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا۔ میں خوش ہوں کہ میں ٹیم کے کام آ سکتا ہوں۔ اپنے تمام مداحوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری ہمت میں اضافہ کیا۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی مکمل ، اسٹنٹ ڈالنے کی نوبت نہیں آئی: ڈاکٹر
ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی وہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کا خواب دیکھتے آ رہے ہیں اور اب ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں تو کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کا یہ خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔