نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے کی سزا بڑھانے ،جادو ٹونے کی روک تھام کے بل منظور

نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے کی سزا بڑھانے ،جادو ٹونے کی روک تھام کے بل منظور

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے کی سزا بڑھانے اور جادو ٹونے کی روک تھام کے بل منظور کرلیے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں جادو ٹونے کی روک تھام کیلئے سینیٹر چوہدری تنویر کا بل منظور کرلیا گیا۔ چوہدری تنویر نے جب یہ بل پیش کیا تو چیئرمین رحمان ملک نے کہا کہ سرگودھا میں ایک عامل نے مریدوں کو مار دیا تھا اس بل سے شور شرابہ ہوگا کیونکہ اس سے لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے کی سزا بڑھانے کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے والے کو 24 گھنٹے قید میں رکھا جائے گا ، اس کے علاوہ اسے 7 دن قید اور 7 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی دی جا سکے گی۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...