ن لیگ کے معاملے میں سپریم کورٹ تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، عمران خان کا کیس ختم ، لیگی وکیل مقدمہ طویل کر رہے ہیں: فواد چوہدری

ن لیگ کے معاملے میں سپریم کورٹ تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، عمران خان کا کیس ختم ...
ن لیگ کے معاملے میں سپریم کورٹ تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، عمران خان کا کیس ختم ، لیگی وکیل مقدمہ طویل کر رہے ہیں: فواد چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے معاملے میں سپریم کورٹ تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، عمران خان کا مقدمہ ختم ہو چکا ہے ن لیگ کے وکیل کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے وہ صرف مقدمہ طویل کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان پاناما مقدمے میں سپریم کورٹ کے روبرو شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگیا تھا جبکہ عمران خان نے ساری منی ٹریل عدالت میں پیش کردی ہے جس کے بعد یہ مقدمہ ختم ہوگیا ہے ، اب ن لیگ کے وکیل کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے وہ صرف مقدمہ طویل کر رہے ہیں۔انہوں نے ن لیگی رہنماﺅں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلالپور جٹاں کا تھانہ نہیں بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان ہے، سپریم کورٹ ثبوتوں اور شہادتوں کے اوپر فیصلہ کرتی ہے ۔

”سنچری بنانے پر ایسی شخصیات کا فون آ گیا کہ گھبرا کر موبائل بند کر دیا“ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی بھی حنیف عباسی کا اسی طرح لحاظ کیا گیا ہے جس طرح سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز میں کیا تھا، سپریم کورٹ میں حنیف عباسی نے ایفی ڈیوٹ دیا کہ جہانگیر ترین کا نام پاناما پیپرز میں ہے، یہ بالکل جھوٹی بات ہے اور سپریم کورٹ اس بات پر انہیں تین سال کیلئے جیل بھجوا سکتی تھی۔ سپریم کورٹ ن لیگ کے چمچوں کڑچھوں کے معاملے میں بھی تحمل کا اظہار کر رہی ہے ، یہ جس طرح کی سپریم کورٹ اور ججز کے بارے میں زبان استعمال کرتے ہیں اس پر انہیں جیل بھجوایا جا سکتا ہے لیکن سپریم کورٹ کے ججز سیاسی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہتے۔

مزید : قومی /اہم خبریں