سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس،شادی کیلئے لڑکی کی عمر 16 سے 18 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور

سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس،شادی کیلئے لڑکی کی عمر 16 سے 18 کرنے کا بل ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان بالا میں رحمان ملک کے زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس ہوا جس میں شادی کیلئے لڑکی کی عمر 16 سے 18سال کرنے کابل کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین رحمان ملک کے زیرصدارت ہوا جس میں شادی کیلئے لڑکی کی عمر 16 سال سے 18 سال کرنے کا بل پیش کیاگیا، سینٹیرزمحمد علی سیف،طاہرمشہدی اورشبلی فراز نے بل کے حق میں ووٹ دیئے جبکہ ن لیگ کے سینیٹرجاویدعباسی اورچودھری تنویرنے بل کی مخالفت کی،کمیٹی چیئرمین رحمان ملک نے اکثریت کی بناپربل کامسودہ منظورکرلیا۔

مزید خبریں:۔ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر شرجیل انعام میمن نے چیف جسٹس کو نئی درخواست دے دی

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...