رانا ثنا اللہ خان نے عمران خان کو ناپاک اور بدکردار شخص قراردے دیا

رانا ثنا اللہ خان نے عمران خان کو ناپاک اور بدکردار شخص قراردے دیا
رانا ثنا اللہ خان نے عمران خان کو ناپاک اور بدکردار شخص قراردے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے عمران خان کو ناپاک اور بدکردار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے داخلے کی وجہ سے درگاہ کی بے حرمتی ہوتی اس لیے انہیں لال شہباز قلندر کے مجاوروں نے اندر نہیں جانے دیا۔
عمران خان کو لال شہباز قلندر کی درگاہ پر حاضری کی اجازت نہ ملنے کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سیہون شریف درگاہ کے مجاوروں نے یہ سوچا ہوگا کہ یہ آدمی ناپاک ہے اور اس کے آنے سے درگاہ کی بے حرمتی ہوگی۔ وہاں کے مجاوروں نے عائشہ گلالئی کے الزامات سن لیے ہوں گے اس لیے انہوں نے ایک بد کردار شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی ہو۔ انہوں نے عمران خان کو داتا دربار آنے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ عمران خان شاید داتا دربار آکر سلام کریں تو ہوسکتا ہے کہ خیر و برکت کے صدقے ان کی بد کرداری میں کمی آجائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کے حامی نہیں ، الیکشن چاہتے ہیں، کوئی این آر او قبول نہیں کریں گے: عمران خان
قبل ازیں پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے ساتھ مل کر پولیس نے بہترین کام کیا ہے اور آج پنجاب میں دوسرے صوبوں سے بہتر صورتحال ہے۔ یہ سب کچھ ہمارے پولیس کے شہدا کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر مرحلہ وار ٹھیک ہونے والی چیز ہے، تھانوں میں سائلین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے ذریعے آئی جی تک درخواستوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی دوسری بڑی فرانزک لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مزید :

فیصل آباد -