ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بہت جلد تحریک انصاف کا حصہ بننے والے ہیں: نبیل گبول کا دعویٰ

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بہت جلد تحریک انصاف کا حصہ بننے والے ہیں: نبیل گبول کا ...
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بہت جلد تحریک انصاف کا حصہ بننے والے ہیں: نبیل گبول کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بہت جلد تحریک انصاف کا حصہ بننے والے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو کراچی کے جلسے میں بہت ہی مزہ آنے والا ہے کیونکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 25 اکتوبر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین طویل عرصے تک متحدہ قومی موومنٹ کا حصہ رہے ہیں ، جبکہ اپنے سیاسی کیریئر کے دوران وہ وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں ۔ 22 اگست کو الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ دیا تھا ۔ آج کل وہ اپنے پروگرام کے دوران بانی ایم کیو ایم کو کافی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

اے این پی کے جلسے میں چرس کے سوٹے ،اسفند یار ولی نے اردو میں تقریر شروع کی تو نشے میں ڈوبے کارکنوں نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے
خیال رہے کہ جب عامر لیاقت حسین نے 22 اگست کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم سے کنارہ کشی اختیار کی تھی تو اس وقت بھی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

مزید :

کراچی -