نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل نعیم بخاری اور حنیف عباسی سپریم کورٹ میں ایسا کام کرتے پکڑے گئے کہ کپتان کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل نعیم بخاری اور حنیف عباسی سپریم کورٹ میں ایسا ...
نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل نعیم بخاری اور حنیف عباسی سپریم کورٹ میں ایسا کام کرتے پکڑے گئے کہ کپتان کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف لیگی رہنماءحنیف عباسی کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں، اس دوران عمران خان کی طرف سے نعیم بخاری عدالت میں مقدمے کا دفاع کررہے ہیں لیکن پیر کو سپریم کورٹ سے عمران خان کے وکیل اور درخواست گزار کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں ہیں جن کی کسی کوتوقع نہ تھی ، دونوں کوکمرہ عدالت سے باہر سرگوشیاں کرتے دیکھاگیا اور تصاویر بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔

کمرہ عدالت میں ایک دوسرے کے خلاف بولنے والے دونوں افراد کو نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھاگیا اور یہ تصویر سپریم کورٹ کی لابی میں بنائی گئی۔ گفتگو سے متعلق سوال پر حنیف عباسی نے بتایاکہ نعیم بخاری نے انہیں بلایاتھاجس دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاملات طے پانے سے متعلق سوال کے جواب میں حنیف عباسی نے بتایاکہ کیس سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ، کچھ نجی معاملات تھے جن پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...