نوازشریف کی قیادت میں پورا خاندان متحد،حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے، جب کوئی بات نہیں ملتی تو اختلافات کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں،مریم نواز

نوازشریف کی قیادت میں پورا خاندان متحد،حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے، جب کوئی ...
نوازشریف کی قیادت میں پورا خاندان متحد،حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے، جب کوئی بات نہیں ملتی تو اختلافات کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں،مریم نواز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے این اے 120 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اورکارکنوں کی جانب سے ان پر پھول بھی نچھاور کئے گئے ،مریم نوازسابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان کے گھر بھی گئیں اور ان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پورا خاندان متحد ہے ،حمزہ شہبازسے کوئی اختلاف نہیں وہ میرا چھوٹا بھائی ہے، جب کوئی بات نہیں ملتی تو اختلافات کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سب سے متحرک جماعت ہے،این اے 120 میں ترقیاتی کام بہترین طریقے سے ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بھی نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے،نواز شریف پاکستان آنے کےلئے روانہ ہوچکے ہیں،دریں اثنا مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے مزنگ ہسپتال کا دورہ بھی کیا اورلوگوں سے مسائل دریافت کئے۔

مزید خبریں:۔سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچیں گے

مزید : قومی /اہم خبریں