کرکٹ کے بعد پشاور زلمی نے ایک اور میدان میں تہلکہ برپا کردیا،دیوالی سپورٹس گالا کا انعقاد ، اقلیتی برادری قابل احترام ہے: جاوید آفریدی

کرکٹ کے بعد پشاور زلمی نے ایک اور میدان میں تہلکہ برپا کردیا،دیوالی سپورٹس ...
کرکٹ کے بعد پشاور زلمی نے ایک اور میدان میں تہلکہ برپا کردیا،دیوالی سپورٹس گالا کا انعقاد ، اقلیتی برادری قابل احترام ہے: جاوید آفریدی

  

پشاور (ویب ڈیسک)  کرکٹ کے بعد پشاور زلمی نے ایک اور میدان میں تہلکہ برپا کردیا، ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کے لیے پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ۔پشاور ہندو پنچائیت راجپوت ویلفئیر سوسائٹی اور پشاور زلمی کی جانب دیوالی سپورٹس گالا کا انعقاد کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم پشاور میں گیا گیا ۔

دیوالی سپورٹس گالا میں کرکٹ ،ٹگ آف وار ، ٹینس ، بیڈمنٹن کے مقابلے منعققد کیے گئے ۔اس کے علاوہ بھاگنے دوڑنے ،کھانے پینے کے دلچسپ مقابلے میں شرکا کی توجہ کا مرکز رہے ۔خواتین کے لیے مہندی مقابلہ بھی ہوا جس میں رنگ برنگے ڈیزائن نے سب کو متوجہ کیا ۔

پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری ہم سب کے لیے قابل احترام ہے اور پاکستان میں سب کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہے ۔

پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے اقلیتی برادری کے ساتھ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا ،انہوں نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد ی ۔

 

مزید : کھیل