سری لنکا نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ اوپل تھرنگا کا فیصلہ سن کر سرفراز کی ”ہنسی“ نکل گئی

سری لنکا نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ اوپل تھرنگا کا فیصلہ سن کر سرفراز کی ”ہنسی“ نکل ...
سری لنکا نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ اوپل تھرنگا کا فیصلہ سن کر سرفراز کی ”ہنسی“ نکل گئی

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سری لنکا کے درمیان پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں اوپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنچری بنانے پر ایسی شخصیات کا فون آ گیا کہ گھبرا کر موبائل بند کر دیا“ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت اوپل تھرنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیروشن ڈیکویلا، دنیش چندی مل، لاہیرو تھریمانے، سدیرا سماراوکراما، ملندا سری وردانا، تھیسارا پریرا، جیفری ویندرسے، سیکوگ پراسانا، دشمانتھا چمیرا اور وشوا فرنینڈو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ 4 بجے نہیں شروع ہو گا بلکہ۔۔۔ صحیح وقت جانئے

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے 4 میچوں میں فتح حاصل کر کے 0-4 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور وائٹ وائش کیلئے پرعزم ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...