ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے مقدمہ کے اوپن ٹرائل کی حمایت کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اپنے مقدمے میں اوپن ٹرائل کے مطالبے کی حمایت کردی۔
راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایک قرار داد پاس کی گئی ہے جس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا اوپن ٹرائل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق فری اور فیئر ٹرائل کا ہر شہری کو پورا پورا حق حاصل ہے اس لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا مقدمہ ان کیمرہ کی بجائے اوپن کورٹ میں سنا جائے۔
علاوہ ازیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ایک اور قرار داد بھی پاس کی گئی جس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔