شہباز شریف کے پارٹی ٹیک اوور کرنے سے متعلق بیان پر قائم ہوں،ریاض پیرزادہ

شہباز شریف کے پارٹی ٹیک اوور کرنے سے متعلق بیان پر قائم ہوں،ریاض پیرزادہ
شہباز شریف کے پارٹی ٹیک اوور کرنے سے متعلق بیان پر قائم ہوں،ریاض پیرزادہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ شہباز شریف کے پارٹی ٹیک اوور کرنے سے متعلق بیان پر قائم ہوں میں نے شہباز شریف کا نام لیا کوئی ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر کا نام نہیں لیا کہ سب ناراض ہیں،سیدھی سے بات کی،ہر وقت عورتوں کی طرح رونا نہ روئیں۔

ان کا کہنا تھا وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے رابطہ کر کے شکوہ کیا تو وہ اپنے بیان پر قائم رہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا، جس پر ریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے (ن) لیگ کو ٹیک اوور کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے بھائی کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا کہا ہے، ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا نہیں کہا، اگر شہباز شریف ٹرپل ون برگیڈ کو کمانڈ کرتے ہیں تو پھر میں معذرت کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیدھی بات کرتا ہوں تو سارے ناراض ہو جاتے ہیں،ہر وقت عورتوں کی طرح رونا روتے ہیں، میں سادہ بندہ ہوں، ہمیشہ سیدھی بات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کبھی سازشی بات نہیں کی، میری بات کے مطلب بھی سیدھے ہوئے ہیں، مجھے تو آنے والے الیکشن کی فکر ہے کہ ہماری پار ٹی کس طرح انتخابات میں جائے گی، شہبازشریف نوازشریف کے سگے بھائی ہیں تابعدار بھائی ہیں اس لئے نیک نیتی سے مشورہ دیا۔ ریاض پیرزادہ نے کہا مجھ پر کوئی دباو¿ نہیں، رات جو موسمی مینڈک الاپ رہے تھے سب سمجھ آرہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی البتہ ہماری پگڑی ضرور اچھالی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دہشت گردوں کے رابطوں کا شوشہ چھوڑا گیا، جونیئرز کوسینئرز کے بارے میں بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:۔اقامے سے قومی سلامتی کو خطرہ نہیں تھا، 2018 میں عوامی احتساب ہوگا: دانیال عزیز

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...