ٹیسٹ سیریز کا حساب ون ڈے میں صاف ،پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

ٹیسٹ سیریز کا حساب ون ڈے میں صاف ،پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا
ٹیسٹ سیریز کا حساب ون ڈے میں صاف ،پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے سری لنکا کو آخری ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنچری بنانے پر ایسی شخصیات کا فون آ گیا کہ گھبرا کر موبائل بند کر دیا“ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کے درمیان  پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں عثمان خان شنواری کی ’دھماکے دار‘ باولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم 103 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور پاکستان کو سیریز وائٹ واش کرنے کیلئے محض 104 رنز کا ہدف دیا ۔جسے پاکستان نے 20.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا ہے ۔جس میں فخر زمان 48رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ امام الحق 45اور فہیم اشرف 5رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

شارجہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والےمیچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عثمان خان شنواری نے تباہ کن باولنگ کے ذریعے صرف 21 گیندیں کروا کر ہی پانچ وکٹیں حاصل کر لیں۔ انہوں نے محض 8 کے مجموعی سکور پر ہی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 20 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

پہلی وکٹ 1 کے مجموعی سکور پر گری جب سمارا وکراما کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 2 کے مجموعی سکور پر گری اور دنیش چندی مل بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

تیسری وکٹ 8 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان اوپل تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان خان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اوپنر نیروشن ڈیکویلا بھی عثمان خان شنواری کی تباہ کن با?لنگ کی تاب نہ لا سکے اور 8 ہی کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پانچواں شکار بھی عثمان خان شنواری نے ہی کیا جب 20 کے مجموعی سکور پر ملندا سری وردنا 6 رنز بنا کر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اچھا مجھے یہ بتاﺅ کہ تمہارا۔۔۔؟“ شاداب خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، لاہور کی لڑکی سے ہونے والی ’شرمناک‘ گفتگو منظرعام پر آتے ہی ہنگامہ برپا ہو گیا، تفصیلات جان کر آپ کے گال بھی شرم کے مارے لال ہو جائیں گے

سری لنکا کے چھٹے آوٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے تھے جو 49 کے مجموعی سکور پر 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 63 کے مجموعی سکور پر گری اور سیکوگ پراسانا 16 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ 85 کے مجموعی سکور پر آٹھویں وکٹ بھی گر گئی اور تھیسارا پریرا 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ نوویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی جیفری ویندرسے تھے جنہوں نے 2 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے اپنے کیرئیر کا دوسرا میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے انتہائی عمدہ اور تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں