پاک فوج ہماری حفاظت کی جنگ لڑ رہی ہے، اداروں میں باہمی احترام ہونا چاہیے، نواز شریف کی نا اہلی سے پارٹی کو فائدہ ہوا: مریم نواز

پاک فوج ہماری حفاظت کی جنگ لڑ رہی ہے، اداروں میں باہمی احترام ہونا چاہیے، ...
پاک فوج ہماری حفاظت کی جنگ لڑ رہی ہے، اداروں میں باہمی احترام ہونا چاہیے، نواز شریف کی نا اہلی سے پارٹی کو فائدہ ہوا: مریم نواز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہماری حفاظت کی جنگ لڑ رہی ہے، اداروں میں باہمی احترام ہونا چاہیے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو بہت اچھا ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں ، حمزہ چھوٹابھائی ہے ، اختلافات کی خبریں 30 سال سے سن رہے ہیں۔ حمزہ کو چھوٹا بھائی قرار دینے پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’حمزہ آپ کو بڑی بہن اور آپ حمزہ کو چھوٹا بھائی کہتی ہیں ، حمزہ فوج کے ساتھ بناکر رکھنے کی بات کرتا ہے آپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں؟ ‘ جس پر مریم نواز نے فوج کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ ہمارا ادارہ ہے جو ہماری حفاظت کی جنگ لڑتا ہے، ہم اسے اون کرتے ہیں ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو بہت اچھا ہوتا ہے۔ اداروں کا باہمی احترام ہونا چاہیے انہیں جس قسم کی سپورٹ چاہیے ہوتی ہے ، ہم حاضر ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ متحد ہے اور متحد رہے گی ، لوگوں کی ن لیگ میں اختلافات پیدا ہونے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ہی کیس میں پانچ پانچ دفعہ فیصلہ آرہا ہے، مقدمے چلتے رہیں گے لیکن قیامت تک کچھ بھی نہیں نکلے گا۔ سزا کے بعد اب تو ثبوت بھی ڈھونڈے جا رہے ہیں ثبوت وہ ڈھونڈ رہے ہیں جنہیں ثبوت مل نہیں رہے۔ سوچنے کی بات ہے سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ نیب وفات پاچکا ہے لیکن پتہ نہیں کیسے وہ اچانک سے زندہ ہوگیا اور کس طرح اس میں تبدیلی آئی ہے وہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

عثمان خان شنواری نے لنکن بیٹنگ لائن کے ”پرخچے“ اڑا دئیے، صرف 8 رنز پر کتنے کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے؟ جان کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی نے پارٹی کو بہت زیادہ فائدہ دیا ہے کیونکہ ناراض ورکر بھی میاں نواز شریف کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ آکر کھڑا ہوگیا ہے، اور پوری قوت کے ساتھ ووٹ کی حاکمیت کی جنگ لڑ رہا ہے، آج سے پہلے ورکرز میں اتنی کمٹمنٹ نہیں دیکھی۔

اپنے الیکشن لڑنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ اگلے الیکشن کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ، پارٹی جو ذمہ داری دے گی وہ اسے احسن طریقے سے نبھائیں گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...