قندیل بلوچ قتل کیس،پولیس کی مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت کا کل پیش کرنے کا حکم

قندیل بلوچ قتل کیس،پولیس کی مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ...
قندیل بلوچ قتل کیس،پولیس کی مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت کا کل پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،ملزم کوہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے پولیس کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم کے میڈیکل پرریمانڈنہیں دے سکتے،ملزم کوہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے،عدالتی فیصلہ سننے کے بعد کیس کاتفتیشی افسراورپراسیکیوٹرعدالت سے واپس چلے گئے۔
دوسری جانب ایم ایس ملتان کارڈیالوجی ہسپتال کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کوکل صبح ہسپال سے ڈسچارج کردیاجائےگا،ان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کے دل کی ایک شریان جزوی طورپربندہے،مفتی عبدالقوی کی 2 اقسام کی انجیوگرافی کی گئی،ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کوسرجری یااسٹنٹ ڈلوانے کی ضرورت نہیں،مفتی عبدالقوی کو 2سال پہلے 2اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:۔کاغذات نامزدگی فارم میں بھی متنازع ترمیم کا انکشاف، ٹیکس چوری، قرضہ معافی اور مقدمات کی شقیں بھی ختم

مزید :

ملتان -